Category Archives: اردو شاعری

بچوں کا بلاگستان

ایک تھا تیتر، ایک بٹیر

لڑنے میں تھے دونوں شیر

لڑتے لڑتے ہو گئی گم

ایک کی چونچ اور ایک کی دُم

——————————

بندریا نے گھگھرا پہنا بندر نے شلوار

بن ٹھن کر جب گھر سے نکلے ہو گئی تکرار

بندریا نے چھری اٹھائی بندر نے تلوار

لڑتے لڑتے ہو گئے گھائل کوئی نہ مانا ہار

——————————

نہر میں اک دن لگ گئی آگ

پھوں پھوں کرتا نکلا ناگ

طوطا بولا ٹَیں ٹَیں ٹَیں

کوا بولا کَیں کَیں کَیں

بکری بولی مَیں مَیں مَیں

Advertisements
%d bloggers like this: