کرکٹ نیوز

جاوید میانداد جنہیں ناقص پاکستانی بیٹنگ کو سدھارنے کیلیے عارضی طور پر مشیر رکھا گیا ہے اور جس پر دیگر تمام کرکٹ ٹیموں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، کل سری لنکا پہنچے۔ سری لنکا پہنچتے ہی انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے پاس پاکستانی بیٹنگ کو مضبوط کرنے کا تعویز ہے۔ بعد میں انہوں نے اس تعویز کی فوٹو کاپیاں کرا  کے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمینوں میں تقسیم کیں۔ جب کھلاڑیوں نے تعویز کھول کر اسے پڑھا تو اس میں مندرجہ ذیل باتیں لکھی ہوئی تھیں:

تعویز برائے فتح  ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ ۲۰۱۲ سری لنکا

تمام بلے بازوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پہلے دس اوور روک کر کھیلیں تاکہ وکٹ بچائی جا سکے۔

اگلے آٹھ اوور سنگلز اور ڈبلز لے کرگزارا کریں۔ آخری دو اووروں میں چوکے لگانے کی اجازت ہے مگر چھکے کی کوشش مت کریں کیونکہ اس کوشش میں آپ کیچ آؤٹ ہو سکتے ہیں۔

یہ پڑھتے ہی شاہد آفریدی حیرت کے مارے بے ہوش ہو گئے۔ ہوش میں آنے کے بعد انہوں نے پہلا سوال یہ پوچھا کہ اتنے رنوں کا دفاع کون کرے گا؟  جواب میں میانداد نے سعید اجمل کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ اسے کیا آلو چھولے بیچنے کیلیے ٹیم میں رکھا ہے؟

بھارت سے خبر ملی ہے کہ وہاں ینگ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے سچن ٹنڈولکر کے خلاف ایک مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سچن ٹندولکر، جو کہ اشوکِ اعظم کے زمانہ سے کرکٹ کھیل رہے ہیں، کو اب کرکٹ ٹیم کی جان چھوڑ دینی چاہیے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کا موقعہ مل سکے۔ سچن ٹنڈولکر نے اس مطالبے کو بچگانہ قرار دے کر مسترد کر دیا اور مظاہرین کو وڈیو گیمز پر کرکٹ کی پریکٹس کرنے کا مشورہ دیا۔ چندر گپت موریہ کے دور کے بعض بھارتی کرکٹروں نے سچن ٹنڈولکر کی حمایت میں بیان دیئے ہیں۔

کرکٹ کی دیوانی پاکستانی گونگوں اور بہروں کی تنظیم نے اپنے اعلامیے میں کرکٹ ورلڈ کپ کی کامیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اپنے اس دکھ اور حسرت کا اظہار بھی کیا کہ وہ کرکٹ کی کمنٹری سننے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔ اس کے فوری ردعمل کے طور پر ٹی وی چینل والوں نے بہروں کیلیے ایک خصوصی ٹرانسمیشن چلانے کا اعلان کیا جس میں اشاروں کی زبان میں کرکٹ میچ کی کمنٹری نشر کی جائے گی۔ اس پروگرام کی میزبانی مستقبل میں مستقل  جاوید میانداد کریں گے۔

کرکٹ کی تازہ ترین خبروں کیلیے  روزانہ وزٹ کرتے رہیے "صبرنامہ ڈاٹ کام”۔

Advertisements

Posted on ستمبر 16, 2012, in کھیل, طنز و مزاح and tagged , , . Bookmark the permalink. 29 تبصرے.


  1. مزے کا لکھا ہے.
    مزاح نگاری کے اس فن کو آپ نے کچھ ذیادہ ہی سنبھال کررکھا ہوا ہے. مہینوں بعد کوئی تحریر نظر آتی ہے. 😀


  2. ایسے کسی کی نقلیں نی اتارتے ہوتے۔ گناہ ہوتا ہے۔


  3. خوب یار ۔ ۔۔ ۔ ۔ مزہ آ گیا ۔ ۔ ۔

  4. kea urdu blog sy pakistan main earn kea ja skta ha


  5. جناب کیا آج کل آلو چھولے آپ بیچ رہے ہیں
    اتنے دنوں سے کوئی نئی تحریر نہیں آئی


  6. آلو چھولے ھا ھا ھا

  7. آصف یہ میرا فون نمبرہے جلدی فون کرو اکیلی ہوں گھرپر 03361861918

  8. رابیہ بتول ہوں
    جانو تمھارافون نہیں آیاکیوں
    03361861918

  9. میرانام محمدعزیر عباس ہے میرے پانچ بھائ ہیں بڑےکانام سیف اللہ ہے حسنین فرحان عثمان بھٹوبرادر
    03337677106
    03157677106

  10. اے دل توڑنےوالے ذرا دیکھ کہ چل ہم ہی تو پڑے ہیں راہوں میں ..شاہد خان آفریدی کو یہ پیغام ذرا سنبھل کر کھیلئے عزیرعباس بھٹو.03361861918

  11. بھارت پر سب پاکستانیوں بھائیوں کی لعنت لکھ لکھ وار لعنت منموہن سنگھ کتا لعنتی ہے

  12. رات میں دو دن میں ایک جواب دو کیا ہے اس نمبر پر ایس ایم کرو 03361861918

  13. آسمانوں سےکہوں آگر ھماری آڑان دیکھنی ھوتو اپناقد اور اونچا کرو .حسن والوں سےکہوں اگرعشق کرناہوں توہم سے آ کےملے….ملک عزیرعباس بھٹو..فون نمبر03361861918‎…‎

  14. عزیر عباس بھٹو
    موضع بیٹ بھٹو
    تحصیل لیاقت پور
    ضلع رحم یارخان

  15. ذرداری کی بیٹی آصفہ کا یہ فون نمبرہے ابھی ابھی بلاول نے دیا پریشان مت کرنا اس کو 03361861918

تبصرہ کیجیے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: