نسخۂ دافع روشن خیالی

بہت دنوں سے میری طبیعت کافی بوجھل سی تھی۔ اداسی دور کرنے کیلیے آج صبح میں نے ریڈیو پر اپنے شہر کا واحد ایف ایم سٹیشن آن کیا تاکہ روح کو کچھ غذا مل سکے اور طبیعت بہل سکے۔  ریڈیو سٹیشن پر بھینس  مارکہ صابن اور جوئیں مار شیمپو کے اشتہار چل رہے تھے۔ اشتہارات کے اختتام پر حکیم سلیمان تشریف لائے اور بیمار قوم کو مفید طبی مشوروں سے نوازنے لگے۔ ان کے چند مشوروں کے بعد مجھے یقین سا ہو گیا کہ میرے مسئلے کا حل بھی یقیناً ان کے پاس ہو گا۔ میں نے فون اٹھایا اور ان سے رابطہ کر کے اپنا مسئلہ کچھ یوں بیان کیا۔

"حکیم صاحب   میرا مسئلہ کچھ نفسیاتی نوعیت  کا ہے۔ میں موجودہ ملکی حالات سے دلبرداشتہ ہو چکا ہوں۔ مذہب کے نام نہاد ٹھیکیدار فساد فی الارض میں مصروف ہیں نیز خواب میں بھی مولوی مجھے آ کر ڈراتے ہیں۔ میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ تمام مسائل کی جڑ مذہب ہی ہے۔ اب میں مذہب سے بیزار ہو چکا ہوں!”

حکیم صاحب نے تحمل سے میری بات سنی اور فرمایا کہ” برادرم! میں آپ کا درد سمجھ چکا ہوں۔ آپ کے جسم میں روشن خیالی کے جراثیم پرورش پا رہے ہیں مگر آپ فکر مت کریں”۔ اس کے بعد حکیم صاحب نے روشن خیالی کے جراثیم مارنے کیلیے ایک مجرب حکیمی نسخہ تجویز کیا جو فلاحِ عامہ کی خاطر میں آپ سے یہاں شیئر کر رہا ہوں:

اجزائے ترکیبی:

اطریفل، اسگند ناگوری، بکھڑا، ثعلب دانہ، لال بیگ، چھپکلی ، گدھی کا دودھ اور چوہے کی مینگنیاں

ترکیب:
۱۔ دو عدد موٹی چھپکلیاں مار کردھوپ میں  سکھا لیں۔ اگر وقت بچانا چاہتے ہیں تو چھپکلیوں کو توے پر بھون لیں۔
۲۔ تین عدد لال بیگ پکڑ کر انہیں ہلکی آنچ پر پندرہ منٹ ابالیں تاکہ وہ جراثیم سے پاک ہو جائیں۔ اس کے بعد ان کے پر کاٹ کر پھینک دیں۔
۳۔ اسگند ناگوری، ثعلب دانہ ، بکھڑا اور اطریفل ہم وزن لے کر ہاون دستہ میں اچھی طرح کھرل کر لیں  اور ان کا سفوف بنالیں۔
۴۔  خشک چھپکلیاں، ابلے ہوئے لال بیگ اور سفوف ایک ہانڈی میں ڈالیں اور ایک پاؤ  گدھی کا دودھ  ملا کر چولہے پر رکھ دیں اور چمچ ہلانا شروع کر دیں۔
۵۔  چمچہ ہلاتے ہوئے ایک ایک کر کے چوہے کی مینگنیاں ہانڈی میں پھینکتے جائیں حتیٰ کہ ایک مغلظ محلول تیار ہو جائے۔
اب اس محلول کو ٹھنڈا کر کے ایک صاف شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں۔ دوا تیار ہے۔

طریقہ استعمال:

دوا  لینے کیلیے آپ کو تین عدد  مضبوط مولویوں کی ضرورت پڑے گی۔ ایک چارپائی پر سیدھے لیٹ جائیں۔ ایک مولوی آپ کو بازوؤں سے اور ایک آپ کو ٹانگوں سے کس کر پکڑ رکھے۔ تیسرا مولوی دوا کا ایک چمچ زبردستی آپ کے منہ میں ڈالے۔  امید ہے پہلی خوراک سے ہی کافی افاقہ ہو گا ورنہ ہر روز یہ عمل دہرایا جائے جب تک بیماری ختم نہیں ہو جاتی۔

یہ نسخہ بتانے کے بعد حکیم صاحب کو چھیاسی کالیں موصول ہوئیں جن میں سب لوگوں نے قے روکنے کا نسخہ دریافت کیا تھا۔ حکیم صاحب نے ہنستے ہوئے ان سب کو قے اور متلی روکنے کیلیے یہی دوا تجویز کی۔


Advertisements

Posted on جون 3, 2011, in طنز و مزاح and tagged , , , , , , . Bookmark the permalink. 35 تبصرے.

  1. ھاھاھا
    لگتا ہے مجھ سے جو بوریت ہوئی وہ آپ نے خود ہی دورکرنے کا بندوبست کرلیا
    مزے دار ۔۔۔

  2. سلام سعد بھائی
    پھرکیا آپ نے یہ حکیمی نسخہ آزمایا ؟؟؟؟؟

  3. متلی اور قے کا علاج یہ ہے کہ دوا منہ سے نہ دی جائے…. 🙂

  4. نسخہ بہت خوب ہے۔ اور روشن خیالی کی ادویات ہفتے عشرے بعد بیان کی جاتی رہیں۔

  5. ھاھاھاھا
    مولوی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسی لئے منع کیا تھا۔
    کہ آپ روشن خیالیوں سے قطع تعلقکر لیں۔

  6. hilarious 😀 😀

  7. ميں نے سُنا ہے کہ روشن خيالی کی وائرس بہت ہی ڈھيٹ قسم کی ہے ۔ ہيپی ٹائٹس سی کی وائرس سے چھٹکارا مل جاتا ہے ۔ کينسر کا علاج ہو جاتا ہے مگر روشن خيالی کی وائرس سے جان چھڑانا ان علاجوں سے زيادہ مُشکل ہے

  8. this is the best post of yours i ever had read. thank you for your great post, you should know there are many readers of your like me in india!! keep it up!

  9. یہ آرٹیکل آپ نے ہی پوسٹ کیا ہے نا ؟ لاجواب کریئیٹیویٹی ۔ زبردست ۔

  10. خوب تحریر ہے اور نسخہ تو خوب ہے۔۔۔۔۔واقع میں آپ نے صحیح نسخہ تجویز کیا ہے

  11. بہت شکریہ جناب شیخو صاحب۔

  12. بس اب تو تیار رہ میرے دوست کے ایک عدد روشن خیال مائی چھپکلاں اپنا زہر جمع کر رہی ہوگی اور وہ تجھے ایسی جگہ ڈسے گی کہ تو کسی کو دکھا بھی نہیں سکے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اور ہان بہت ہی مست لکھا ہے ۔۔۔۔ اور ڈاکٹر جواد کا مطلب ناک نہیں تھا کان تھے :)))

  13. بہت خوب،


  14. واہ بھئی کیا خوب نسخہ حکیم صاحب سے حاصل کیا ہے۔ لاجواب۔ 😀

  1. پنگ بیک: نسخۂ دافع روشن خیالی | Tea Break

تبصرہ کیجیے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: