سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا

آج میں نے گوگل پر اردو بلاگوں کے بارے میں مختلف الفاظ لکھ کر تلاش کا بٹن دبایا تو پہلے صفحے پر کچھ دلچسپ نتائج سامنے آئے۔ گوگل کے مطابق

گھٹیا ترین بلاگ:

فلمستان، میرا پاکستان، بدتمیز

گھٹیا بلاگ:

فلمستان، یاسر جاپانی، کاشف نصیر 

واہیات بلاگ:

نعمان کی ڈائری، عثمان نامہ، بی بی سی اردو بلاگ، جاوید اقبال، پھپھے کٹنی، تانیہ رحمان

سازشی بلاگ:

کاشف نصیر، نعمان کی ڈائری، عنیقہ ناز

جھوٹا بلاگ:

بی بی سی اردو بلاگ، سعد کا بلاگ، مکی کا بلاگ   

بے کار بلاگ:

مکی کا بلاگ، خرم، کرک نامہ

گندی باتوں والا بلاگ:

شازل کا بلاگ، نعیم اکرم ملک، ڈفرستان 

عمدہ بلاگ:

ایم اے راجپوت کا ٹیکنالوجی بلاگ، محب علوی 

اور آخر میں

ایروگنٹ بلاگ:

وقار اعظم، کاشف نصیر، آدابِ جہالت، عنیقہ ناز

😉                                                

Advertisements

Posted on اپریل 20, 2011, in بلاگنگ, طنز و مزاح and tagged , . Bookmark the permalink. 46 تبصرے.

  1. ایسے الفاظ میں سرچنے والا بندہ ناقابل معافی۔
    سو ڈنٹ اور ایک ہزار بیٹھکیں لگائی جائیں۔

  2. پھر آنٹی میرے بلاگ کے بارے میں کیوں پریشان ہو رہی ہے

  3. کافی تشویش ناک صورت حال ہے

  4. کمینہ بلاگ لکھ کے سرچتے تو ضرور میرا بلاگ ظاہر ہوتا

  5. اوئے میں کسی سرچ میں نہیں آیا۔۔۔ یعنی ہٹ نہیں ہوا اب تک۔۔۔ 🙂

  6. چونکہ جھوٹے بلاگ کی فہرست میں آپ کا بلاگ شامل ہے اس لئے میں آپ کی اس پوسٹ کا یقین نہیں کرتا۔ 🙂

  7. الحمدللہ۔۔۔ اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے 😛 کہ ابھی تک بچے ہوئے ہیں۔

  8. اس میں گوگل کا قصور نہیں۔ اور نہ ہی کسی دوسرے سرچ انجن کا قصور ہے۔ مثلا اگر اس پوسٹ کے بعد آپ تلاش کریں گے تو گوگل مندرجہ ذیل سے ملتے جلتے نتائج دے گا اور اس میں آپ کا نام اور آپکے بلاگ کا بارہا اور نمیاں تذکرہ ہوگا۔ جیسے ہمارے تلاش کرنے پہ مندرجہ ذیل نتائج سمنے آئے ہیں۔

    گھٹیا ترین بلاگ
    اردو سیارہ – http://www.urduweb.org/planet/
    شوخیء تحریر – anqasha.blogspot.com/
    آؤ سنواریں پاکستان – letsbuildpakistan.org/blog/


    اردو سیارہ
    آج میں نے گوگل پر اردو بلاگوں کے بارے میں مختلف الفاظ لکھ کر تلاش کا بٹن دبایا تو پہلے صفحے پر کچھ دلچسپ نتائج سامنے آئے۔ گوگل کے مطابق. گھٹیا ترین بلاگ: http://www.urduweb.org/planet
    سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا « سعد کا بلاگ
    20 اپريل 2011‎ … گوگل کے مطابق. گھٹیا ترین بلاگ: فلمستان، میرا پاکستان، بدتمیز. گھٹیا بلاگ: فلمستان، یاسر جاپانی، کاشف نصیر. واہیات بلاگ: …
    saadblog.wordpress.com/2011/04/20/urdubloggers-fun/
    سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا | Tea Break
    20 اپريل 2011‎ … گوگل کے مطابق گھٹیا ترین بلاگ: فلمستان، میرا پاکستان، بدتمیز گھٹیا بلاگ: فلمستان، یاسر جاپانی، کاشف نصیر واہیات بلاگ: نعمان کی ڈائری، عثمان …
    teabreak.pk/سن-تو-سہی-جہاں-میں-ہے-تیرا-فسانہ-کیا/

    جیسے کہ آپ حضرات جانتے ہونگے کہ جیسا کہ کوئی بھی سرچ انجن یا ڈیجیٹل تلاش کندہ سے جب بھی کوئی مخصوص الفاظ لکھ کوئی کوئی مخصوص معلمات ڈھونڈیں گے تو وہ آپ کو انہی الفاظ کے اور خاصکر اسی زبان میں سب سے جس سائٹ پہ سب سے زیادہ مطلوبہ یعنی تلاش کئیے گئے الفاظ ہوبگی یا تو اس ویب کو اور ان ویب سائیٹوں کو ڈھونڈ نکالے گا جس پہ آپکی مطلوبہ سرچ کے بارے لکھے جانے والے الفاظ کے ذریوئے سب سے زیادہ وہ سائٹس اپن کی گئی ہوں گی۔ اسکا کچھ تعلق تلاش کے لئیے اپنی سائٹ کے ٹیگزز استعمال کرنے سے بھی ہے کہ آپ نے کون سے ٹیگزز کسطرح کی چنفیگریشن کے ساتھ استعمال کئے۔

    مثلا آپکی اس تحریر میں گھٹیا، واہیات ، کمینہ وغیرہ بلاگ سے متعلقہ جتنے بھی الفاظ جس کثرت کثرت سے استعمال ہوئے ہیں ۔ یا تبصروں میں استعمال ہونگے ان لفظوں سے کو لکھ کر تلاش کرنے سے گوگل فی الوقت آپ کا یہ بلاگ نمایاں پوزیشن پہ پیش کرے گا اور اگر محض ایک ہی دفعہ "گھٹیا بلاگ” "گھٹیا ترین بلاگ” "واہیات بلاگ” "جھوٹا بلاگ” ” سازشی بلاگ” عمدہ بلاگ” : گندی باتوں والا بلاگ” یعنی جسقدر کثرت سے جہاں بھی یہ الفاظ استعمال ہونگے گوگل سب سے پہلے انھی بلاگز یا ویب سائٹس پہ آپ کو لے جائے گا۔

    الغرض۔ مندرجہ بالا بلاگز پہ وہ الفاظ جو آپ نے لفظ بلاگ سے پہلے لکھے وہ الفاظ ان بلاگز پہ یا تبصروں میں تحریروں میں کہیں نہ کہیں کسی اور موضوع پہ استعمال میں لائے گئے یعنی لکھے گئے ۔ جب آپ انکے ساتھ لفظ بلاگ لکھ دیتے ہیں تو گوگل یا کوئی دوسرا سرچ انجن آپکو انھی بلگز پہ لے جائے گا جہاں یہ الفاظ استعمال ہوئے۔ مثلا اگر لفظ گھٹیا آپ کے اس بلاگ پہ کثرت سے استعمال ہوتا ہے تو اگلی بار "سازشی” لکھ کر بلاگ سرچ کرنے سے آپ کا بلاگ ٹاپ میں آج جائے گا۔ مگر اس کا مطلب یہ نہیں بنتا کہ آپ کا بلاگ سازشی بلاگ ہے۔ صرف یہ ہے کہ لفظ سازشی آپ کے بلاگ پہ بار بار استعمال ہو ا اور چونکہ آپ انٹرنیٹ پہ ایک بلاگ پہ لکھ رہے ہیں تو سازشی بلاگ میں آپ کا بلاگ بھی ٹاپ پوزیسنز پہ پایا جاسکتا ہے۔

  9. چلیں جی کچھ بھی ہے سرچ میں نام تو آیا مشہور تو ہوئے ہم بھی 😀

  10. یہ ہمارے ساتھ سازیش ہوئی ہے 😀 سعد بھائی نے الفاظ کی سرچ کی ہے اور یہ الفاظ ہمارے بلاگ پرموجودہیں
    جیسے مکی بھائی نے نے ایک پوسٹ کا ٹیگ بے کار رکھا ہے
    میری ایک غزل میں بے کار کہیں‌دفعہ آیا ہے
    اور اس طرح کے الفاظ ان لوگوں کے بلاگ پر ہیں جن الفاظوں سے سرچ کیا گیا ہے میں نے بھی ابھی سرچ کر کے دیکھا ہے بے کار پر تو بہت سے بلاگ آ رہے ہیں‌اور تو اور اردو سیارہ بھی آ رہا ہے 😀 😀 😀

  11. حضور ذرا دوبارا سرچ ماریں، تسی پہلے نمبر پر آرہے ہو ایروگنٹ بلاگ پر ہاہاہاہا۔

  12. 🙂 🙂 شکر میں بھی مشہور نہیں ہوئی ۔۔۔

  13. ساڈا نام هی نهیں هے جی
    ان بری باتاں میں
    یعنی که خاور کا بلاگ اچھا بلاگ هے

  14. سعد جی۔
    اپ نے تو میلہ لگا لیا یہاں ۔۔
    ویسے اپ میرے بلاگ کا نام لکھ کر بھی اگر گوگل میں سرچ کرتے تو۔۔
    گوگل نے کہنا تھا
    کن فضول کاموں میں لگے ہو ۔ کوئی ڈھنگ کی سرچ کرو بھائی

  15. واہ بھئی مزا آگیا یہ سب پڑھ کے۔۔۔

  16. اب اس تحریر کے بعد اگر سرچ کریں تو اکثر سرچ کے نتائج میں آپ کا بلاگ ٹاپ تھری میں شامل ہی ہوگا 🙂

  17. چلو جی ميں مشہوری سے بچ گيا ۔ مگر ميں اور کيا مشہور ہونا ہے پہلے ہی شيطان کی طرح مشہور ہوں
    😆

    ويسے آپ نے کسی خاص طريقہ سے سرچا ہے ۔ ميں تو سرچتا رہتا ہوں مگر مجھے اس طرح کے نتائج کبھی نہيں ملے

  18. اللہ پوچھے گوگل کمینے کو۔۔۔ میرا اتنا معصوم سا بلاگ ہے، اسکو گندی باتوں والا بنا دیا۔۔۔ انتہائی گھٹیا باتوں والا بلاگ ادھر ہے گوگل۔۔۔ بلکہ انتہائی گندی باتوں والا بلاگ بھی یہی ہے۔۔۔ اور اگر کمنٹ ڈیلیٹ نا کر دیا تو غیر اخلاقی تصاویر والا بلاگ بھی یہی کہلائے گا۔۔۔ ہا ہا ہا

  19. شکر ہے ہم نے اپنے بلاگ پر کوئی گھٹیا لفظ نہیں استعمالا اور عمدہ بلاگ میں شامل ہوئے

  20. کچھ اچھا لکھ کر کوشش نہین کرتے آپ؟

  1. پنگ بیک: سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا | Tea Break

تبصرہ کیجیے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: