مبارکباد

آج کا دن پاکستانی تاریخ کا ایک اور سنہرا دن ہے۔ آج پاکستانی حکمرانوں نے انتہائی دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی قوم کو ایک بڑی مصیبت سے بچا لیا ہے۔ لوگ تو روز ہی مرتے ہیں، قبائلی علاقوں میں، کراچی میں، بلوچستان میں، دو تین لاہور میں مارے گئے تو کون سی ایسی قیامت آ گئی تھی؟ اس میں جذباتی ہونے کی بات نہیں، اللہ کا امر ہی یہی تھا!

عوام کی بھرپور خواہش تھی کہ غریب حکمرانوں کی روزی روٹی بند ہو جائے مگر حکمرانوں نے اس چال کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس سارے قصے میں آزاد عدلیہ کا کردار بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ عدلیہ نے عظیم عوامی دباؤ کو خاطر میں نہ لا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ صحیح معنوں میں آزاد ہے۔

ہماری ساری قوم کو آج سربسجود ہو کر شکرانے کے نفل ادا کرنے چاہییں کہ ہم اللہ کے فضل و کرم سے اس آزمائشِ عظیم سے سرخرو ہو کر نکلے۔ اگر ہم سے کوئی کوتاہی ہو جاتی تو ہمارا اس دنیا سے وجود ہی مٹ جاتا!

اور اس کے بعد کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے میں خود کو مشغول کر لینا چاہیے۔

اور آخر میں زندہ دلانِ لاہور کیلیے ایک پنجابی شعر،

ریمنڈ ڈیوس ہو گیا رہا
پنجابی منڈے پان بھنگڑا

اور ہاں، آپ لوگوں کے جذبات ٹھنڈے کرنے کیلیے حکومت کے پاس بسنت والا ٹیکہ بھی موجود ہے۔

Advertisements

Posted on مارچ 16, 2011, in سیاست and tagged , , , . Bookmark the permalink. 21 تبصرے.

  1. kyo tng krtay ho bhai isss qoum ko

    sonay do

  2. آج دنیا کو پتا چل گیا پاکستان کے لوگ پیسے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں

  3. شور نا کرو یارو۔۔۔ قوم سو رہی ہے۔۔۔ شور کر کے اپنا ہی نقصان کروگے۔۔۔ ہم نہیں جاگنے والے خوابِ غفلت سے۔۔۔

  4. اگر اس وقت بھی قوم نا جاگی تو شاید کبھی نا جاگ سکے۔ افسوس ہے کہ ہم اصل دہشتگردوں کو اپنا دوست مانتے ہیں ۔

  5. مشرف نے طالبان کو بیچا تو ان خبیثوں نے باقی سب کچھ بیچ دیا۔
    پتھر کے زمانےمیں جینے کو ڈر لگتا ہے۔
    دنیا کی عظیم معاشی طاقت کی عوام کو دو جھٹکوں نے پتھر کی دنیا میں پہونچا دیا ہے۔
    ساری ٹیکنالوجی کنارے لگی۔ یہ انتہباہ ہے ان کیلئے۔

  6. بھنگڑا ڈال کر تک جاو تو بتانا اور بھی بہت کچھ

  7. پہلے سربجیت سنگھ پاکستان میں دھماکے اور جاسوسی کرنے کے بعد بچ کر بھارت چلا گیا۔
    اور اب ریمنڈ ڈیوس کے پردے میں چھپا شخص جاسوسی اور پاکستانی لوگوں کو قتل کرنے کے بعد امریکہ چلا گیا۔
    ان بے غیرت حکمرانوں نے پاکستان کو بکاو مال بنا کر رکھ دیا ہے!

  8. یار ہماری اس فرمانبرداری کے صلے میں اس بار کا ورلڈ کپ تو ہمارا ہی بنتا ہے۔۔
    مجھے تو وہ طوطا کوئی امریکی ولی لگتا ہے جس کو کل انڈیا والوں نے مار دیا۔۔ پاکستان کی فال نکالنے پر

  9. پنجاب کے نون لیگ حکمران اور وفاق اور صوبوں میں اقتدار نامی کیک سے اپنا اپنا حصہ وصول کرنے والے ایم کیو ایم پیپلز پارٹی ، نیشنل عوامی پارٹی۔ یہ سبھی محض اپنے مالی مفادات کی خاطر ایک اتحاد بنا کر پاکستان کی ایسی تیسی کر رہے ہیں اور ان کی باگیں امریکہ کے ہاتھ میں ہیں۔ ننگ وطن مشرف اور اس بے غیرت ٹولے نے اپنے بنک بھر کر بدلے میں پاکستانی عوام کے جو حالات کر رکھے ہیں جن کی وجہ سے غریب آدمی محض روزی روٹی کی خاطر جب اپنی جیتی جاگتی اولاد کو بیچ رہے ہیں تو اسی غریبی اور بے غیرتی کے ہاتھوں وہ اپنے مقتولین کا خون کیوں نہ بیچیں گے۔

    غیرت تو اسی دن پاکستان سے رخصت ہوگئی تھی جس دن بھوک کے ہاتھوں پہلا ووٹ بکا۔بھوک اور غربت کے ہاتھوں پہلی خود کشی ہوئی۔ پہلی عزت بکی۔ پہلا بچہ بکا۔ یہ الگ بات ہے کہ ہم آنکھیں بند کئیے جاننے کو تیار نہیں اور ایک بار پھر اسی بے غیرت ٹولے کو ووٹ کے ذریئعے ۔ یا آوے ہی آوے کے نعرے لگا کر دوباری اسی مسند پہ بٹھائیں گے جہاں یہ ہماری غیرت و حمیت کی مجموعی سودے کریں گے۔

    حکومتیں اسلئیے نہیں بنائی جاتیں کہ وہ محض دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کو ہی اپنا نصب العین بنا لیں۔ بلکہ حکومتیں اسلئیے بنائی جاتیں ہے کہ وہ روز مرہ کی بنیاد پہ اپنے عوام۔ اپنی قوم کے مسائل حل کریں ۔ جو کئی سالوں سے ۔ کئی دہائیوں سے پاکستانی قوم کے کچھ اور مسائل نہیں بلکہ محض دو وقت کی باعزت روٹی اور عزت سے جینا ہے۔ جس میں ہمارے حکومتیں اور سیاستدان ناکام ہو چکے ہیں۔ یہ ہی وہ وجہ ہے کہ آج پوری قوم نے یہ دن دیکھا ہے۔ خالی پیٹ غیرت حمیت بہت دور کی باتیں لگتی ہیں اور ستر پچہتر فیصد قوم خالی پیٹ ہے۔ اسلئیے چند دن شور شرابا ہوگا ۔ پھر بات آئی گئی ہوجائیگی۔

  10. سارے پاکستانی صرف تقریر اور قلم چلانے مے ہی ماہر ہو… تم لوگ سبق لو بچچو- مصر مے جو ہوا تم بھی کر ڈالو..

  1. پنگ بیک: مبارکباد | Tea Break

تبصرہ کیجیے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: