بچوں کا بلاگستان

ایک تھا تیتر، ایک بٹیر

لڑنے میں تھے دونوں شیر

لڑتے لڑتے ہو گئی گم

ایک کی چونچ اور ایک کی دُم

——————————

بندریا نے گھگھرا پہنا بندر نے شلوار

بن ٹھن کر جب گھر سے نکلے ہو گئی تکرار

بندریا نے چھری اٹھائی بندر نے تلوار

لڑتے لڑتے ہو گئے گھائل کوئی نہ مانا ہار

——————————

نہر میں اک دن لگ گئی آگ

پھوں پھوں کرتا نکلا ناگ

طوطا بولا ٹَیں ٹَیں ٹَیں

کوا بولا کَیں کَیں کَیں

بکری بولی مَیں مَیں مَیں

Advertisements

Posted on جنوری 19, 2011, in اردو شاعری and tagged , , . Bookmark the permalink. 51 تبصرے.

  1. ہاہاہاہاہا۔
    آپ نے بھی حصہ ڈال دیا۔

  2. پتہ نہیں ، کیسے بچوں جیسے ذہن ہیں ان لڑاکو بلاگروں کے
    میں تو جی دور ہی رہتا ہوں ایسے لوگوں سے
    😀

  3. بھئی میں تو اس مقولے پر یقین رکھتا ہوں کہ:

    لڑنا بھڑنا کام برا ہے
    لڑنے کا انجام برا ہے
    😀

  4. میں تو اب بلاگر ہی نی رہا
    بندر ، بندریا، کوا اور بکری
    ان سب کی بلاگی رو سے تفصیل بیان کی جائے

  5. …..I thought, all stanza are pointing to words us as a nation

  6. اوہ ہو ۔ معافی چاہتا ہوں ۔ آپ سے وعدہ کيا تھا کہ ميں بچوں کيلئے لکھا کروں گا مگر مختلف وجوہات کی بنا پر صرف ايک بار ايسا کر سکا اور پھر گول ۔
    وجوہات کچھ بھی ہوں مجھے اس طرف توجہ دينا چاہيئے تھی ۔ ايک وجہ تو ميرے کمپيوٹر کی ہارڈ ڈسک کريش ہونا تھی اور اس کے بعد ميی اپنی ہارڈ ڈسک کريش ہونا يعنی پچھلے سال ستمبر کے حادثہ ميں سر پر شديد چوٹں آنا جس کی وجہ سے ميری ياد داشت بہت گڑ بڑ ہو گئی ہے

    خير مجھے ميری آئی ڈی اور پاس ورڈ بذريعہ ای ميل بھيج ديجئے ۔ ميں اِن شاء اللہ کچھ نہ کچھ لکھنے کی کوشش کروں گا

  7. مجھے ایک تو آپ کے نام کی وجہ سے آپ کا بلاگ بہت پیارا لگتا ہے۔۔میرے بھائی کا نام بھی سعد ہے۔۔۔اور اب بچوں کا بلاگستان عنوان دیکھ کر اور اچھا لگا کہ میری دو سال کی بیٹی کو یہاں سے کچھ سننے کو ملے گا (وہ ابھی پڑھ نہیں سکتی نا 🙂 )

  8. Xcellent work unlimitd *********************************************************************************************s 4 U;)
    icko parh k bacchpan ki poems yad agaein 😛

  9. یار تو یہ والی نظمیں بھی لکھ دینی تھیں۔۔۔
    چوں چوں چوں چوں چاچا
    گھڑی پہ چوہا ناچا
    گھڑی نے ایک بجایا
    چوہا نیچے آیا

    اکڑ بکڑ بمبے بو
    اسی نوے پورے سو
    سو کو لگا تاگا
    چور نکل کے بھاگا

    بلاوجہ لڑنا بھڑنا برا کام ہے۔۔۔ لیکن اگر کوئی بدمعاشی کرے تو پھر اسکے دانت توڑنا عین عبادت ہے۔۔۔

  10. ملک صاحب آپ کی بیان کردہ نظموں میں لڑائی بھڑائی کا ذکر نہیں ہے۔ یہ پوسٹ دراصل ایک مخصوص پس منظر میں لکھی گئی ہے۔
    میں آپ کی عین عبادت والی بات سے بالکل متفق ہوں۔

  11. سعد آپ کے نام سے جعلی تبصرے ہو رہے ہیں۔

  12. یہ ذیادتی ہے۔ اسمیں بارہ سنگھوں کا کوئی ذکر نہیں، یہ دوہری ذیادتی ہے 🙂

  13. میرا تو فلسفہ ہی یہ ہے کہ

    لڑائی لڑائی معاف کرو
    اللہ کا گھر صاف کرو

  14. بھائی مخصوص پس منظر کے کچھ لنکس ہی فراہم کر دینے تھے۔۔۔ پتہ تو چلتا۔۔۔ کب کہاں کونسی کیسے جنگ لگی ہوئی ہے۔۔۔

  15. ہاہا لنکس شئیر کرنے لگے تو کرتے ہی رہو گے بھیا ؟ 😛
    خیر آپنے کہا کہ میں امن پسند ہوں تو بھیا میں بھی آپکے ساتھ ہی ہوں اس معاملے میں۔

  16. Bachon ka BLAAGISTAN aur Larny Larany ki baatain ???
    Buri baat

  17. بے چارہ بارہ سنگھا تو معصوم سا جانور ہے ۔ وہ تو نہیں لڑتا۔ بس جھاڑیوں سے شغل شاغل کرلیتا ہے۔

  18. پہلے تو شکریہ کہ آپ نے ہمارے بلاگ کا وزٹ کیا ۔ ہماری بات تو جنرل ہوا کرتی ہے جس میں رائٹ اور رونگ کی بائسنگ کو ایوائڈ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ ہم آپ سے ایگری کرتے ہیں کہ مفتوح اگر فاتح کی عادتیں ہمیشہ کیلئے اپنا لے تو صدیوں کیا ہمیشہ ہی غلام رہے گا ۔ ہمیشہ فاتح رہنے کے لیئے فاتح کو بھی ایوالو کرنے کی ضرورت پڑتی ہے اور جس نے بھی ایوالو کیا وہی نیا فاتح بنا ۔ ایوالو کیئے بغیر فاتح کو آنے سے روکا تو جا نہیں سکتا مگر انکے لئے مصیبت کا سبب بنا جا سکتا ہے جنہیں نئے فاتح کے آنے سے فائدہ ہو سکتا ہو ۔ کامیاب ہونے والے لوگوں نے کبھی اپنے پلینز کبھی کسی سے شیئر کرنے ہوتے ہیں کیا ؟ اپنے بھلے کو دوسرے کا بھلا کہنے والے کبھی ناکام ہوتے دیکھے ہیں کیا ؟
    آپ نے اس آرٹیکل کے زریئے تفریح کا اچھا اہتمام کیا ہے جی ۔
    بلاگ کے وزٹ کرنے کا ایک دفعہ پھر شکریہ ۔


  19. السلام علیکم میں آپ کے بلاگ کی طرح بلاگ بلکہ مستقبل میں اردو ویب سائیٹ بنانا چاہتا ہوںجس میں ہر ہر لفظ اردو میں ہو۔آپ میرے بلاگ کو دیکھئے اور جو نیچے پہلی پوسٹ بڑے اور خوبصورت لکھے ہوئے ہے جبکہ آنیدہ میری کوئی بلکہ دوسری پوسٹ اس طرح کا ڈسپلے نہں دے ہی میرے مدد کرے آللہ عزوجل کے لئے میں اسلام کا پرچار کرنا چاہتا ہوں اچھی اچھی باتیں لوگوں کو بتا کر آپ سے مدد کی اپیل ہے ۔اس بلاگ کی پہلی پوسٹ آپ کے بتائے ہوئے طریقے پر پوسٹ کی اس کا ڈسپلے ٹھیک ہے ۔آپ سمجھ گئے ہو گے میں کیا کہ رہا ہوں۔اللہ عزوجل آپ کو جزائے خیر دے۔میرے بڑی بےصبیری سے آپ کے جواب کا انتظار کر رہا ہوں۔apna mobile number send kar day.

  1. پنگ بیک: Tweets that mention بچوں کا بلاگستان « سعد کا بلاگ -- Topsy.com

تبصرہ کیجیے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: