آج کا اخبار

خبر: پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے حق میں قرارداد منظور

ہمارے سیاستدانوں کیلیے تھوک کر اسے چاٹنا کوئی معیوب بات نہیں۔ اسی مستی کا نام سیاست ہے۔

خبر: پنجاب کے نوجوان تیزی سے ایم کیو ایم کی جانب راغب ہو رہے ہیں، الطاف حسین

بجا فرمایا آپ نے۔ پنجاب کے دہشت گرد نوجوان اب ماس کلنگ یعنی خود کش حملوں سے بور ہو چکے ہیں۔ وہ کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں، مثلاً ٹارگٹ کلنگ۔

خبر: چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج، چیئر مین کو دھمکیاں

چیئرمین صاحب اس سے پہلے کہ آپ کو کوئی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچے، آپ فوراً جعلی ڈگریوں والے ارکانِ اسمبلی سے معافی مانگ لیں اور ان کو مزید ماسٹر اور پی ایچ ڈی ڈگریاں جاری کردیں تاکہ وہ خوش ہو جائیں اور آپ کی جان بخشی ہو

خبر: ہلمند میں افغان فوجی کی فائرنگ سے ۳ برطانوی فوجی ہلاک اور ۲ زخمی

اتحادیو گھبراؤ مت! صلیب کو مضبوطی سے تھامے رکھو! یہ فرینڈلی فائر تھا۔ افغان تم سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں۔

خبر: سندھ کے مختلف علاقوں میں پاگل کتوں کے کاٹنے سے ۱۹ افراد زخمی اور ایک ہلاک

آپ کا راج جو ہے۔ جو چاہے کریں!

خبر: ہم نے جمہوریت کیلیے قربانیاں دیں، حمزہ شہباز

اور ان قربانیوں کی قیمت بمع سود آپ نے قوم سے وصول کی اور کر رہے ہیں اور نامعلوم مدت تک کرتے رہیں گے۔

خبر: افغانستان پر امریکی حملے سے دہشت گردی میں ۱۰ گنا اضافہ ہو گیا، مولانا فضل الرحمان

ڈیزل کی قیمت میں بھی دس گنا اضافہ ہوا یہ تو آپ نے بتایا ہی نہیں۔

خبر: اس سال حج کیلیے کوٹے سے ۱۵ ہزار کم درخواستیں دی گئیں

دو لاکھ چالیس ہزار روپے فی حاجی وصول کریں گے تو یہی ہو گا! "آپ” کا بس چلے تو حاجیوں کے کپڑے بھی اتروا لیں۔

Advertisements

Posted on جولائی 14, 2010, in سیاست and tagged , , , , . Bookmark the permalink. 20 تبصرے.

  1. حاجیوں کے کپڑے بھی اتروا لیں
    اھرام باندھنے کے لئے ضروری ہوتاہے نا
    😀

  2. واہ جی واہ آپ بھی ایک روزنامے کے مالک ھوگئے۔اب اشتہارات کیلئے زور ماریں۔کالم میں کاپی اینڈ پیسٹ سے لکھ دیا کروں گا۔حکومت پاکستان حاجیوں کے علاوہ بھی لوگوں کو ننگا کرتی ھے کیا؟

  3. اس اخبار کا نام کیا ہے؟ 🙂

  4. کتوں والی خبر ہی مزیدار ہے بس
    :mrgreen:

  5. شکریہ۔۔۔۔۔واقعی بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ھو رہا تھا۔ شیطان کے قابو میں آگیا تھا۔

  6. اندرون سندھ کتے کے کاٹے کی ویکسین اور انجکشن بڑی مشکل سے ملتے ہیں۔ اور ہر سال وہاں کافی لوگ کتے کے کاٹے سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ کتوں سے بچ جاتے ہیں تو مزید بھیڑئے ہلاک کرڈالتے ہیں۔

  7. میں لیٹ پہنچا
    لیکن باسی پن کہہ رہا ہے کہ روسٹ اچھا بنا تھا

  1. پنگ بیک: آج کا اخبار | Tea Break

تبصرہ کیجیے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: