اور ایک سال گزر بھی گیا

آج اس بلاگ کو بنائے بلکہ گھسیٹے ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ لفظ "گھسیٹنا” اس لیے مناسب لگتا ہے کیونکہ یہاں تحریروں کی اوسط 2.5 فی مہینہ بنتی ہے جو کہ بلاگنگ کے لحاظ سے اتنی اچھی نہیں۔

بلاگ بنایا تو شوقیہ تھا مگر بعد میں گلے پڑ گیا۔ بلاگ کے وجود میں آتے ہی میرے دوستوں اور دشمنوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔  کئی بار ذہن میں یہ خیال بھی آیا کہ بلاگ کو ڈیلیٹ کر کے رفوچکر ہو جاؤں ۔ اس کی وجہ شاید رائٹرز بلاک نما بیماری تھی یا سستی یا پھر دیگر مصروفیات۔  بہرحال ابھی تو یہ سلسلہ ( نامعلوم مدت تک ) جاری ہے۔  میں کوئی عظیم بلاگر تو ہوں نہیں کہ ایک سال مکمل ہونے پر تاثرات بیان کرنا شروع کر دوں بلکہ اس پوسٹ کا مقصد صرف اور صرف آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

میں تمام دوست و دشمن اردو بلاگروں اور تبصرہ نگاروں کا بیحد شکر گزار و ممنون ہوں اور آپ کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں کہ آپ لوگوں نے پورا ایک سال مجھے برداشت کیا!


Advertisements

Posted on جون 30, 2010, in متفرقات and tagged , . Bookmark the permalink. 37 تبصرے.

  1. مبارکاں جی مبارکاں۔۔۔۔۔۔
    آپ نے تو ڈرا ہی دیا کہ ادھر دشمنیاں بھی چلتی ہیں۔ ویسے فائرنگ اور گولہ باری تو صرف کی بورڈ کے ذریعے ہی ہوتی ہیں نا؟ کہیں سچ مچ کا طمنچہ تو نہیں استعمال کرتے؟
    😯

  2. جناب مبارک ہو، مجھے تو آپ کی بلاگ پسند آئی ہے۔

  3. میری جانب سے بھی بلاگ کی پہلی سالگرہ مبار ہو۔
    حوصلہ رکھیں اور بس اچھا لکھیں۔ اور یہ بلاگنگ چھوڑنے ووڑنے کی باتیں نہ کیا کریں۔

  4. مبارک ہو سعد صاحب اللہ بلاگ کی عمر ميں اضافہ کرے آپ کم لکھتے ہيں ليکن اچھا لکھتے ہيں

  5. مبارکاں جی مبارکاں۔۔۔۔۔

  6. سالگرہ مبارک۔۔۔۔۔۔ویسے مجھے الزام نہ دیں۔میں نے صرف آپ کو دو مہینے برداشت کیا ھے۔آگے ناقابل برداشت ھو نے کی کو وجہ نظر نہیں آتی۔آپ کی قوت برداشت کی داد دیتا ھوں کہ آپ ہمیں برداشت کر رھے ہیں۔

  7. ايک موم بتی مبارک ہو ۔ اب آپ اپنے بلاگ کو ٹھوس غذا کھلانا شروع کر سکتے ہيں

  8. السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    سعدبھائی، بلاگ کی سالگرہ کی بہت بہت مبارک قبول ہو۔ اللہ کرےیہ بلاگ دودھوں نہائےاورپوتوں پھولے۔آمین ثم آمین

    والسلام
    جاویداقبال

  9. سعد بہت بہت مبارک ہو ۔ ایک سال گزر گیا ۔ اللہ پاک کا شکر ادا کرو ۔۔۔۔ اسی بلاگ کے زریعے کتنے اچھے اور برے لوگوں سے واسطہ پڑا ۔ میں تو یہی کہتی ہوں کہ بروں کا ہونا ضروری ہے ۔ ورنہ اچھوں کی پہچان کیسے ہو گی ۔ بلکہ مجھے تو برے لوگ زیادہ پسند ہیں ۔ ان کی وجہ سے ہی ہمت ملتی ہے اللہ پاک سلامت رکھے برے لوگوں کو بھی

    • شکریہ محترمہ۔ آپ کی بات درست ہے مگر میں نے دشمن والی بات مذاقاً کی تھی، ہمارے آپس میں نظریاتی اختلافات تو ہو سکتے ہیں مگر جانی دشمنی نہیں۔

  10. مبارک ہو۔ دودھوں نہاؤ، پودوں پھلو۔۔!

  11. آپ نے ايک بات پوچھی تھی اُس ميں جو ربط آپ نے ديا تھا وہاں ذکر تھا کہ انٹرنيٹ پر محمودالحسن صاحب کے ترجمہ والا قرآن شريف موجود ہے ۔ از راہِ کرم مجھے اس کا ربط بذريعہ ای ميل بھيج ديجئے

  12. میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو جی
    اللہ آپ کے بلاگ کع دن دگنی رات چگنی ترقی نصیبے
    آمین

  13. یار میرے تبصرے تو چیک کرو ماڈریشن میں تو نی گھسے وے؟

  14. ایک بات ہے یار ویسے
    پچھلی پوسٹ کا مزا مجھے ابھی تک آرہا ہے۔۔۔
    سال ہوگیا۔۔۔
    چل دوسال بھی ہوجائیں گے
    پھر تین۔۔
    پھر چار۔۔۔
    ایسے ہی کافی سارے سال گزر جائیں گے
    تو سب کی مبارکباد قبول کر

  15. میرے پیارے بھائی اگر آپ نے بلاگنگ چھوڑ دی تو اچھا نہ کریں گے
    آپ کے بلاگ واقعی قابل تحسین ہیں
    چاہے گھسیٹنا ہی پڑے اسے جاری رکھئے گا

    دعاگو
    ماریہ

  16. میرے پیارے بھائی اگر آپ نے بلاگنگ چھوڑ دی تو اچھا نہ کریں گے
    آپ کے بلاگ واقعی قابل تحسین ہیں
    چاہے گھسیٹنا ہی پڑے اسے جاری رکھئے گا

  1. پنگ بیک: اور ایک سال گزر بھی گیا | Tea Break

تبصرہ کیجیے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: