وزیراعظم پاکستان زندہ باد

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کا ایک حالیہ بیان اس وقت میڈیا اور لوگوں میں زیرِ بحث ہے۔ آپ نے فرمایا ہے کہ "قومی اسمبلی کے رکن کیلیے تعلیمی سند کی شرط اب ختم ہو چکی ہے اور کسی کو اس بنا پر انتخاب میں حصہ لینے سے نہیں روکا جا سکتا”۔

جنابِ وزیراعظم میں آپ کی دانشمندی کا قائل تو بہت پہلے بھی تھا مگر آپ کے حالیہ بیان نے میرے دل میں آپ کی قدرومنزلت میں اور زیادہ اضافہ کر دیا ہے اور میرے کلیجے میں ٹھنڈ پڑ گئی ہے۔ آپ نے بالکل درست فرمایا ہے کیونکہ جس قوم کی اکثریت کی یہ حالت ہو کہ وہ اپنا نام بھی نہ لکھ سکیں، ان پر پڑھے لکھے لوگوں کی حکمرانی قائم ہو جائے، یہ سراسر ظلم ہو گا۔ میرا تو یہ خیال ہے کہ آپ نے تعلیم حاصل کر کے اپنا وقت ہی برباد کیا! آپ بھی جمشید دستی کی طرح جعلی ڈگری حاصل کر کے الیکشن میں حصہ لے سکتے تھے۔ چلیے اب تو ڈگری والا جھنجھٹ ہی ختم ہوا کیوں کہ "مہذب دنیا میں کہیں بھی تعلیم کی شرط ہی نہیں ہے”۔ ہم بحیثیت مہذب قوم دنیا کے سامنے شرمندہ نہیں ہونا چاہتے! یہ قوم اسی قابل ہے کہ اس پر جاہل، ان پڑھ، جعلی ڈگریوں والے، لولے لنگڑے، اندھے، مجرم اور قاتل حکمرانی کریں۔

اس موقع پر میری آپ سے فوری اپیل ہے کہ اس معرفت والی بات پر تنقید کرنے والوں کو، چاہے وہ عدلیہ سے ہوں، میڈیا سے یا چند فیصد اقلیتی پڑھے لکھے طبقے سے تعلق رکھتے ہوں، کو فوری طور پر لگام دی جائے۔ اگر وہ قابو نہ آئیں تو ان کو ایجنسیوں کی مدد سے "لاپتہ” کر دیا جائے۔ ان باتوں سے ہماری بہت زیادہ دل آزاری ہو رہی ہے۔ اخلاقیات کا نعرہ لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں تو جھانک کر دیکھیں پھر واہیات تنقید کریں ۔ہمیں امید ہے کہ آپ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فوری طور پر جمہوریت کی بالادستی قائم کریں گے۔

جئے بھٹو!

پاکستان کھپے!



Advertisements

Posted on مئی 13, 2010, in حالاتِ حاضرہ, سیاست and tagged , , , , , . Bookmark the permalink. 21 تبصرے.

  1. پنجابی کی ايک ضرب المثل ہے ” انھا وَنڈے شرينياں ۔ پوں چو کے اپنياں نُوں ”
    صحيح دعا دِتی سی زرداری نے "پاکستان کھپے”
    پاکستان چنگی طراں کھپدا پيا اے ۔ يعنی پاکستان اچھی طرح خوار ہو رہا ہے
    پاکستان کھپے کا ايک مطلب اور بھی ہے کہ پاکستان جائے بھاڑ ميں

  2. مجھے ابھی لاپتہ ھونے کا شوق نہیں ھے۔اس لئے میں وزیر اعظم صاحب کے ساتھ ھوں۔

  3. ہیلو۔ہائے۔اےاواے

    بہت اچھا کہنا تو اب مجبوری ہی ٹھہری کیونکہ کسی دوسرے کی مرضی کا تبصرہ تو اس دوسرے کے سامنے بیٹھ کر ہی کیا جاسکتا ہے ۔

    • محترم ایسی کوئی بات نہیں۔ آپ سے صرف اتنی درخواست ہے کہ تبصرہ کرتے وقت تھوڑی شائستگی کا مظاہرہ کیا کریں۔
      اختلافِ رائے کا حق سب رکھتے ہیں، ضروری نہیں کہ آپ میری بات سے متفق ہوں اور اسی طرح ضروری نہیں کہ میں بھی آپ سے متفق ہوں مگر اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہم گالم گلوچ پر اتر آئیں یا غیر مہذب رویے کا مظاہرہ کریں۔ ہم اگر ایک دوسرے سے نظریاتی اختلاف رکھتے ہیں تو ہمیں دلیل سےمخالف کو قائل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ امید ہے آپ میری بات پر غور فرمائیں گے۔

  4. واقعی یہ خوشی کی بات ہے کہ اگر قوم کی اکثریت پڑھی لکھی نہیں ہے تو پھر پڑھے لکھے ڈگریوں والے کیوں چاہیئے جب ان کا مستقبل تابناک نہیں بنانا تو پھر ان پڑھ انگوٹھا چھاپ اندھیرا پھیلانے میں زیادہ مدد گار ہیں
    سیاست کے میدانوں کے وہ بڑے شکاری
    ملک و قوم ہے انہیں صرف پارک سفاری
    قوم کی تقدیر بن گئی قسمت کا کھیل
    آج اس کی باری تو کل اس کی باری

  5. ميں وزير اعظم کے ساتھ ہوں جب قوم ايسوں کو پسند کرتی ہے تو رونا دھونا کس بات کا

  6. مجھے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صدر صاحب نے اپنے تقریر لکھنے والے کو فارغ کیا تو اسے وزیراعظم نے اپنی تقریریں اور بیانات لکھنے کے لیے رکھ لیا ہے۔ ان کے بیانات اب ایسے ہی آرہے ہیں جیسے صدر زرداری کے بے سروپا ہوتے تھے۔

  7. پاکستان 62 سالوں سے کھپ ہی رہا ہے ۔۔ بساط وہ ہی رہتی ہے بس مہرے بدل جاتے ہیں ۔۔۔ جب تک ہماری قوم خود ایسے لوگوں کو ریجیکٹ نہیں کرے گی یہ ایسے ہی اندھوں میں کانے راجا بن کر ملک کے ساتھ کھیلتے رہیں گے ۔۔

  8. السلام علیکم بھاءی جان سعد کیا حال ہےجی۔
    ایک دفعہ پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔میں ایک اسلامی معلومات پر بلاگ بنا رہا ہوں
    مگر میر اکوءی تجربہ نہیں ہے۔میں نے اس بلاگ میں ایک پوسٹ لکھی ہے جس کے آپ کے بتاءے ہوءے طریقے کے مطابق الفاظ کی فانٹ موٹی کی ہے۔
    میں چاہتا ہوں کہ میری ہر پوسٹ کی فانٹ آپ کے بلاگ کی فانٹ جیسی موٹی ہو۔اور خوبصورت بھی ہو۔
    اور آپ کے بلاگ جیسا میرا بلاگ ہو ۔
    کیا میرے بلاگ کاتھیم اچھا ہے یا چینچ کر دو۔آپ کی جواب کا منتظر رہوں گا۔
    میں نے کچھ پوسٹ ڈرافٹ میں رکھی ہے ان کو اس لءے پبلش نہیں کر رہا ان کی فانٹ بولڈ اور خوبصورت نہیں آ رہی ۔اللہ حافظ ۔آپ کو میں نے میل لکھی ہے کیا آپ کو مل گءی ہے۔


  9. اسی لئے تو میں نے ایک بلا گ میں لکھا دیکھا جو کی یہ تھا۔
    جئے بھٹو رل کے لٹو

  1. پنگ بیک: مہذب دنیا اور ڈگری - طفل مکتب

تبصرہ کیجیے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: