اردو بلاگروں کیلیے تجویز

محمد سعد نے  ایک تبصرے میں اردو بلاگران کیلیے ایک تجویز پیش کی ہے جو ان کی خواہش کے مطابق یہاں ایک پوسٹ کی صورت میں شائع کی جا رہی ہے۔

السلام علیکم ۔ میری تجویز ہے کہ ہر مسلمان اردو  بلاگر کم از کم مہینے میں ایک بار قرآن مجید کی کوئی آیت یا کوئی حدیثِ نبوی ترجمہ اور تشریح کے ساتھ بلاگ پر ضرور لکھا کرے۔ آیت یا حدیث ایسی منتخب کی جائے جو عام لوگوں کی سمجھ میں آسانی سے آ سکے اور اسے سمجھنے میں غلطی کا امکان نہ ہو۔ آہستہ آہستہ تعداد بڑھے گی تو ایک اچھا خاصا ذخیرہ جمع ہو جائے گا جو کہ ہم آج کے مسلمانوں کو واپس مسلمان بنانے میں انتہائی مدد گار ہوگا۔
قرآن مجید کی آیات خود ہاتھ سے نقل کرنا اگر مشکل لگے تو “ذکر” نامی اس سافٹ وئیر سے مدد لی جا سکتی ہے۔
http://zekr.org
امید ہے کہ تمام اردو بلاگر میری اس تجویز پر غور کریں گے۔

Advertisements

Posted on جنوری 15, 2010, in متفرقات and tagged , . Bookmark the permalink. 17 تبصرے.

  1. کوئی فائدہ نہیں.. ہر کوئی اپنی مرضی کا ترجمہ شائع کرے گا جس کی وجہ سے لمبے لمبے مباحثے ومناظرے ہوں گے اور اس طرح بچے کھچے مسلمان مرتد ہوجائیں گے.. ہر کوئی اپنے دین پر رہے یہی بہتر ہے..

  2. بہت اچھی تجویز ہے، اس سلسلے میں اگر کوئی مرکزی بلاگ یا پلیٹ فارم موجود ہو تو زیادہ موثر ثابت ہو سکتی ہے

  3. مجھے لگتا ہے کہ یہ درخواست مسلم بلاگرز سے کرنی چاہئے نہ کہ اردو بلاگرز سے۔ مجھے یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ کسی زبان کو کسی مذہب یا قومیت سے اتنی شدت کے ساتھ جوڑنے کی کیا تک بنتی ہے؟

  4. پچھلے ساتھ سال سے یه تبلیغی جماعت والے کررهے هیں
    اور کا نتیجه کیا ہے؟؟
    رب دا واسطه جے
    مذہب کی بات چھڈو
    کچھ دین کی باتیں کرو دین کی !!ـ
    دین کا انگریزی ترجمعه معلوم هے ناں جی ؟؟؟
    سسٹم
    اسلام کا معنی معلوم هیں ناں جی ؟؟

  5. بہت اچھی تجویز ہے بھائی۔ اللہ جزا دے اسے پیش کرنے پر آپکو۔

  6. تجویز اچھی ہے
    اگر کوئی چاہے تو میں قرآن شریف مع اُردو ترجمع زِپ کر کے بھیج سکتا ہوں

    یہ بھی بتا دیجئے کہ میں یہاں اپنے موجودہ بلاگ کا ربط کیسے دوں ۔
    http://www.theajmals.com/blog

  7. بہت اچھی تجویز ہے، کوشش کروں گا کہ اس پر عمل کر سکوں۔
    خاوربھاءی
    تبلیغی جماعت والوں نے کتنی کچے ذہنوں کو ٹھیک کر دیا اور کتنے بے نمازیوں کو نماز پر لگا دیا، یہ تو اللہ ہی جانتا ہے نا، آپ یہ نہ کہیں کہ تبلیغی جماعت کی تبلیغ کا کوءی فاءدہ نہیں۔

  8. اچھی تجویز ہے جسے اچھی لگے وہ اپنا لے اور جس کا دل نہ مانے وہ چھوڑ دے۔ بھائی ابنِ سعید کی بات بھی دل کو لگتی ہے۔

  9. السلام علیکم۔
    ابن سعید صاحب کی بات بالکل درست ہے۔ براہ مہربانی تدوین کر کے اسے "مسلمان بلاگر” بنا دیں۔

    مکی: اسی لیے تو کہا ہے کہ وہ آیات یا احادیث نقل کی جائیں جو سمجھنے میں آسان ہوں تاکہ کوئی اس کی الٹی تشریح نہ کر سکے۔ خاص طور پر بنیادی تعلیمات پر توجہ دی جائے جنہیں ہم سب جانتے تو ہیں لیکن اکثر بھول چکے ہیں۔ مثال کے طور پر جھوٹ، چغلی، غیبت، چوری، بے حیائی، فحش کلامی وغیرہ کے متعلق آیات یا احادیث نقل کی جائیں۔ بنیاد بنے گی تبھی بات آگے بھی بڑھے گی۔ ورنہ بنیاد کے بغیر کون سا تیر مار لیں گے۔

  10. فرقہ واریت کے جھگڑوں نے پاکستان کو برباد کیا ہوا ہے۔خدارا پاکستانی ان چکروں میں نہ پڑیں۔

    • بھائی کیا اب قرآن و حدیث بھی فرقہ واریت کے زمرے میں آنے لگے ہیں؟ ویسے میں نے بنیادی اسلامی تعلیمات پر زیادہ زور اسی لیے دیا ہے کہ کسی کو بات ادھر ادھر گھمانے یا اپنی مرضی کی الٹی سیدھی تشریحات کرنے کا موقع ہی نہ ملے۔

  11. ان تمام تبصروں سے گذر کر لگا کہ اس سے پہلے یہ مسلمان بلاگرز کے لئے نہیں تھا۔ اب جناب وہ قصہ یاد آگیا جس میں ایک شخص کہیں سے کھچڑی کھا کر نکلتا ہے۔ اسکی تفصیل میں جائےبغیر یہ کہنا ہے کہ پھر جو بلاگرز ایسا نہیں کریں گے وہ مسلمان بلاگرز میں ہی شمار ہونگے یا نہیں۔

    • السلام علیکم آنٹی حضور، قصہ کچھ یوں ہے کہ اس سے پہلے میں نے "اردو بلاگرز” کا لفظ استعمال کیا تھا۔ اس پر ابن سعید صاحب نے اعتراض کیا جو کہ بالکل بجا بھی ہے کہ اردو اور مسلمان کوئی لازم و ملزوم چیزیں تو ہیں نہیں۔ چنانچہ اسے بدل کر "مسلمان بلاگرز” کر دیا گیا۔ نہ تو اس میں کوئی ایسی بات ہے کہ جس سے کسی کو کھچڑیاں یاد آنے لگ جائیں، اور نہ ہی کسی پر کوئی زبردستی ہے۔ جو اختیار کر کے اپنا اور دوسروں کا فائدہ کرنا چاہے تو بہت اچھی بات ہے، ورنہ اس کی اپنی مرضی۔ شاید آپ کی توجہ لفظ "تجویز” پر نہیں گئی۔

تبصرہ کیجیے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: